بحری جہاز میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار، بحیرہ روم میں 20تارکین وطن ڈوب گئے

بحری جہاز میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار، بحیرہ روم میں 20تارکین وطن ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(این این آئی)بحیرہء روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں20 غیرقانونی تارکین وطن ڈوب گئے ۔ناروے کے ایک بحری جہاز نے کم از کم 366 تارکین وطن کو غرقِ آب ہونے سے بچا لیا۔ بچائے گئے افراد کو اطالوی جزیرے سِسلی کے قصبے آگسٹا پہنچا دیا گیا ہے،اطالوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈوبنے والے تارکین وطن ایک ایسی کشتی میں سوار تھے، جو مسافروں کا بوجھ برداشت نہ کر پانے پر ڈوبنے لگی تھی۔ ناروے کے ایک بحری جہاز نے کم از کم 366 تارکین وطن کو غرقِ آب ہونے سے بچا لیا۔ بچائے گئے افراد کو اطالوی جزیرے سِسلی کے قصبے آگسٹا پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -