رواں سال 100 کے قریب کمپنیاں دیوالیہ ہوچکیں، سٹینڈرڈ اینڈ پوورز

رواں سال 100 کے قریب کمپنیاں دیوالیہ ہوچکیں، سٹینڈرڈ اینڈ پوورز

لندن(اے پی پی)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران دیوالیہ پن کا شکار ہونے والے کاروباری اداروں کی تعداد 100 کے قریب پہنچ چکی ہے جو کہ 2015 ء کی نسبت 50 فیصد زیادہ ہے۔ایجنسی کے شعبہ گلوبل فکس انکم ریسرچ کی سربراہ ڈیانے وازا کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 177 کمپنیاں 2009 ء کے مالی بحران کے دوران دیوالیہ پن کا شکار ہوئیں تاہم 2016 ء کے دوران بھی اب تک 100 کے قریب کمپنیاں دیوالیہ پن کا شکار ہوچکی ہیں جن میں سے 4 نے اسی ہفتے دیوالیہ پن کا اعلان کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال میں اب تک دیوالیہ پن کا شکار ہونے والی 67 کمپنیوں کا تعلق امریکا، 18 ابھرتی معیشتوں، 9 آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور نیوزی لینڈ سے جبکہ 6 یورپی ملکوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔دیوالیہ پن کا شکار ان کمپنیوں کی اکثریت توانائی ، قدرتی وسائل اور اشیائے ضروریہ کے شعبوں سے تعلق رکھتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا کے کاروباری شعبے میں مارچ 2017 ء میں ختم ہونے والے 12 مہینوں کے دوران کمپنیوں کے دیوالیہ پن کی شرح بڑھ کر 5.3 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ہے جو رواں سال مارچ میں 3.8 فیصد تھی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...