برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد عالمی تجارت 5 ٹریلین ڈالر یومیہ سے تجاوز

برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد عالمی تجارت 5 ٹریلین ڈالر یومیہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن ) بین الاقوامی مالیاتی ادارے سی ایل ایس نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد جون میں عالمی سطح پر کرنسی کی بنیاد پر کاروباری سرگرمیوں کی مالیت 5 ٹریلین ڈالر یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران عالمی سطح پر کرنسی کی بنیاد پر تجارتی سرگرمیوں کی مالیت 4.61 ٹریلین ڈالر یومیہ تھی جو جون میں بڑھ کر 5.19 ٹریلین ڈالر یومیہ تک پہنچ گئی جس کی وجہ بعض الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہے جہاں بڑے کاروباری ادارے اور بینک آزادانہ طور پر لین دین کرتے ہیں اور برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلاء کے بعد ان اداروں کی کاروباری سرگرمیوں میں دوگنا اضافہ ہوگیا۔

مزید :

کامرس -