پاکستانیوں نے رواں مالی سال 20ارب ڈالر کی ترسیلات زر ارسال کیں

پاکستانیوں نے رواں مالی سال 20ارب ڈالر کی ترسیلات زر ارسال کیں

اسلام آباد (آن لائن)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال16ء کے دوران 19914 .60 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے ما لی سال 2015 کے دوران بھجوائی گئی رقم 18719.80ملین ڈالر کے مقابلے میں6.38فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ جون2016ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت2072.97ملین ڈالر تھی۔ بلحاظ ملک جون 2016 ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 582.84ملین ڈالر، 434.90ملین ڈالر، 274.01 ملین ڈالر، 309.27ملین ڈالر232.27ملین ڈالر اور 50.31 ملین ڈالر اپکستان بھجوائے گئے جبکہ جون2015ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 536.68لین ڈالر423.24لمین ڈالر، 258.95ملین ڈالر، 247 .96ملین ڈالر، 209.66 ملین ڈالر اور34.36 ملین ڈالر تھیں۔ جون2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 189.37ملین ڈالر رہیں جبکہ جون2015ء میں ان ملکوں سے110.63ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...