قلات اور لوئردیر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، ایک دہشتگرد ہلاک 11گرفتار

قلات اور لوئردیر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ، ایک دہشتگرد ہلاک 11گرفتار

 قلات،لوئر دیر (خصوصی رپورٹ) قلات کے علاقے نیمرغ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی نے کارروائی کی تو مقابلہ ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد مارا گیا، اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دستی بم، رائفلیں اور تخریبی مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ادھر لوئر دیر کے علاقے طورمنگ میں بھی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، رات گئے کئے گئے آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بارود جعلی وردیاں اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...