بلاول نے پارٹی چلا نی ہے تو پہلے گند صاف کریں ،ناہید خان

بلاول نے پارٹی چلا نی ہے تو پہلے گند صاف کریں ،ناہید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہا آصف زرداری میں اب اتنی ہمت نہیں رہی کہ وہ پاکستان آکر اپنے اوپرلگنے والے الزامات کا سامنا کر سکیں ، بلاول اگر پارٹی کو کامیابی سے چلانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے پارٹی کا گند صاف کریں ، مخلص اور ناراض کارکنوں کو قریب لائیں ،اپنے والد اور پھوپھیوں کی سیاست سے کنارہ کشی کریں، نانا اور والدہ کی سیاست کو اپنائیں ،تو انکی سیاست کامیاب ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے این این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ناہید خان نے کہا کہ چند خاندانوں نے ملک کو تباہ برباد کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے وہ ملک کو صرف اپنے مفاد کیلئے چلاتے ہیں اور ان کی مرضی سے سیاست اکانومی سٹاک مارکیٹ،سوشل سسٹم،سمیت دیگر معاملات چلتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں میں گندے انڈے موجود ہیں ان کا خاتمہ کئے بغیر ملک میں امن امان قائم نہیں ہو سکتا ،ایسے مفاد پرست لوگ ملکی دولت لوٹ کر اندورن وبیرون ممالک جائیدادیں آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں ۔آصف زرداری کے پاکستان آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ زرداری میں اب اتنی ہمت نہیں رہی کہ وہ پاکستان آ کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کر سکیں،ان کی اپنی پارٹی اور عوام نے ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منہ موڑ لیا ہے ،اور پارٹی ورکر ہمیشہ کیلئے خدا حافظ کہہ چکے ہیں ۔بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی امورکامیابی سے چلانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول اگر پارٹی کو کامیابی سے چلانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے پارٹی کا گند صاف کریں اورپارٹی کو نقصان پہنچانے والے اور کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کریں ،پارٹی سے مخلص اور ناراض کارکنوں کو قریب لائیں ،اپنے والد اور پھوپھیوں کی سیاست سے کنارہ کشی کرکے اپنے نانا اور والدہ کی سیاست کو اپنائیں ،تو وہ کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،آصف زرداری اور عمران خان کا نام جمہوریت نہیں ہے کہ ان کے اقتدار کو خطرہ ہو تو وہ جمہوریت کو خطرے میں قراردے دیتے ہیں ،چند سیاسی خاندانوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ان کا ایک ہی مشن ہوتا ہے کہ اقتدار میں آؤ اور مال بناؤ عوام کے بنیادی حقوق سے انہیں کوئی سروکار نہیں ۔

مزید :

علاقائی -