کوئٹہ میں جواں سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا

کوئٹہ میں جواں سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ،تشویشناک حالت میں ہسپتال ...

کوئٹہ (این این آئی )کوئٹہ میں جواں سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا ۔لڑکی کو تشویشناک حالت میں بی ایم سی منتقل کردیا ۔ تفصیلات کیمطابق اتوار کو جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے کالونی میں محمد سلیم کے گھر پر ایک خاتون نے دستک دی جس پر محمد سلیم کی جواں سالہ بیٹی بی بی خدیجہ نے دروازہ کھولا تونامعلوم خاتون نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوہوگئی خدیجہ بی بی کو تشویشناک حالت میں بی ایم سی منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے پولیس نے نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...