مسلم لیگ (ن)کے ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں کوئی ساتھ نہیں دیگا،چوہدری سرور

مسلم لیگ (ن)کے ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں کوئی ساتھ نہیں دیگا،چوہدری سرور

لاہور(اے این این) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کے ’’کر پشن بچا ؤ پروگرام‘‘ میں کوئی انکا ساتھ نہیں دیگا،کرپشن اور لوٹ مار کر نا بھی ملک وقوم کیساتھ کسی غداری سے کم نہیں،نیب سمیت تمام حکومتی ادارے ’’مردہ گھوڑا‘‘بن چکے ہیں ،کرپشن اور لوٹ مار کر نا بھی ملک وقوم کیساتھ کسی غداری سے کم نہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں، (ن) لیگ والوں سے قوم کو کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے،حکومت ٹی اوآرز کا مسئلہ کے حل کر نے میں سنجیدہ نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے جو حکمرانوں اور ملک کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب بھی موقعہ ہے کہ و ہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد پوری قوم کو نظر آرہا ہے لیکن حکومت کے اندر جو انتشار ہے وہ بھی سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی کر پشن بچا ؤ پروگرام میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکمران ہر محاذپر انتشار کا شکار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو چھوڑ دیں اور ٹی آو آرز کے مسئلہ کو حل کر لیں کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اپوزیشن ہر صورت کر پشن کے خاتمے اور حکمرانوں کے احتساب کیلئے اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا ہی پڑ یگا اور پھر ملکی حالات کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں (ن) لیگ پر ہی عا ئدہوگی ۔

مزید : علاقائی