اساتذہ اور ینگ داکٹرز کادوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کااعلان

اساتذہ اور ینگ داکٹرز کادوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کااعلان

لاہور (خبر نگار)اساتذہ اور ینگ ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور ینگ ڈاکٹروں نے 20جولائی کو جبکہ اساتذہ نے 21جولائی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان ٹیچرز الائنس کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ 21جولائی کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 20جولائی کو پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کاایک اجلاس ہوا ہے جس میں 20جولائی کو اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیاگیا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ سنٹرل انڈکشن پالیسی کو مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...