شاہدرہ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 50سالہ شخص کو قتل کردیا ، ملزم فرار

شاہدرہ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 50سالہ شخص کو قتل کردیا ، ملزم فرار

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 50سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کا رہائشی خادم حسین گزشتہ روز گھر سے باہر کسی کام سے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیاا ور موقع سے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی