کوٹ لکھپت ، 3ماہ کا بچہ پر اسرار طور پر جاں بحق ، سسرال والوں نے مارا ، باپ کا الزام

کوٹ لکھپت ، 3ماہ کا بچہ پر اسرار طور پر جاں بحق ، سسرال والوں نے مارا ، باپ کا ...

 لاہور(وقائع نگار) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 3ماہ کا بچہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ چندرائے گاؤں کی رہائشی خاتون کی سیالکوٹ کے رہائشی 25سالہ ریاض سے شادی ہوئی تھی ۔چند ماہ قبل اس کی بیوی ناراض ہو کر میکے آ گئی جہاں اس کے 3ماہ کے بیٹے اکرم کی حالت خراب ہو گئی جس پر انہوں نے اس کو ہسپتال میں داخل کروایا جہاں پر اکرم جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر اکرم کا والد ریاض سیالکوٹ سے لاہور پہنچا ۔پولیس کے مطابق ریاض نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بیٹے کو اس کی بیوی کے گھر والوں نے مارا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی