گڑھی شاہو میں12سالہ بچہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

گڑھی شاہو میں12سالہ بچہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا

لاہور(وقائع نگار) گڑھی شاہو کے علاقہ میں 12سالہ بچہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ،پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے رہائشی امجد کا بیٹا 12سالہ بلال گزشتہ روز دہی لینے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا جس پر گھر والوں کو تشویش ہوئی۔ انہوں نے اس کی تلاش شروع کی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا ۔گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اس حوالے سے کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...