تیز رفتار کار بے قابو ہو کر باغ جناح میں جا گھسی ،ڈرائیور شدید زخمی

تیز رفتار کار بے قابو ہو کر باغ جناح میں جا گھسی ،ڈرائیور شدید زخمی

لاہور(وقائع نگار) مال روڈپر گورنر ہاؤس کے سامنے تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی اور باغ جناح میں جا گھسی ،ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے گاڑی نمبر LED2217جسے اقبال نامی شخص چلا رہا تھا تیز رفتای کی وجہ سے بے قابو ہو گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی باغ جناح کا جنگلا توڑتی ہوئی اس میں گھس گئی ۔حادثہ کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...