رائے ونڈ سٹی، 60سالہ شخص کی لاش برآمد ،شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل

رائے ونڈ سٹی، 60سالہ شخص کی لاش برآمد ،شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل

لاہور(وقائع نگار) رائے ونڈ سٹی کے علاقہ سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو رائے ونڈ سٹی کے علاقہ کھارا چوک سے 60سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی