برکی ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، میاں بیوی شدید زخمی

برکی ، دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، میاں بیوی شدید زخمی

لاہور(وقائع نگار) برکی کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق برکی کے علاقہ گرین سٹی کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار محمد علی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید : علاقائی