سمن آباد ، 32سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

سمن آباد ، 32سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، مردہ خانہ میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) سمن آباد کے علاقہ سے 32سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کے کنارے ایک 32سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کے حوالے سے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -