بادامی باغ ، شہریوں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بادامی باغ ، شہریوں نے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی

لاہور(وقائع نگار) بادامی باغ میں شہریوں نے دس سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزم وقاص کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر اْس کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بادامی باغ میں رات گئے وقاص نامی شخص دس سالہ بچے ہارون کو اغوا کر کے لے جارہا تھا کہ محلے داروں نے دیکھ لیا۔ اہل علاقہ نے شور مچا کر بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم وقاص کو موقع پر دبوچ لیا گیا۔ شہریوں نے پہلے تو ملزم وقاص کی خوب دھلائی کی اور بعد میں تھانہ بادامی باغ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...