ایم این ایچ کے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ سرد خانے کی نزر

ایم این ایچ کے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ سرد خانے کی نزر

لاہور(خبرنگار) پنجاب حکومت نے ماں اور بچے کی صحت کے پروگرم ایم این سی ایچ کے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ سر د خانے کی نذر کر دیا گیا ۔ 4ہزار سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع تعطل کا شکار ہو گئی ۔ ملازمین کی جولائی کی تنخواہیں بھی رکنے کے امکانات بڑھنے سے ملازمین میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے جاری ایم این سی ایچ پروگرام شروع کیا گیا اس پروگرام کے تحت کام کرنے والے کو 30جون 2015سے 30جون 2016ء تک ایک سال کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی تھی ۔ اب ان ملازمین کا کنٹریکٹ 30جون 2016ء سے ختم ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نیا کنٹریکٹ نہیں دیا جا رہا ۔ اس پروگرام کے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، سوشل آرگنائزرز، سیکورٹی گارڈز، آیا ، کمپوٹر آپریٹرز و دیگر ملازمین وزیر اعلی پنجاب کے 24/7 بی ایچ یو پلس پر بھی کام کر رہے ہیں ۔ ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب نے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع اور ملازمت پر مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...