سروسز ہسپتال، ڈیوٹی روسٹر سخت ، عید کی متبادل چھٹیاں نہ ملنے پرنرسزمایوسی کا شکار

سروسز ہسپتال، ڈیوٹی روسٹر سخت ، عید کی متبادل چھٹیاں نہ ملنے پرنرسزمایوسی ...

لاہور(خبرنگار) سروسز ہسپتال میں نرسز کا ڈیوٹی روسٹر سخت ہونے اور عید کی متبادل چھٹیاں نہ ملنے پر نرسز میں تشویش کی لہر۔ سروسز ہسپتال لاہور کی چیف نرسنگ سپرنیٹنڈنٹ نے نرسز سے عید پر ڈیوٹی کروانے کے لئے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ان کو متبادل چھٹیاں دی جائیں گی مگر اس کے برعکس عید گزرنے کے دو ہفتوں کے باوجود ابھی تک نرسز کو متبادل چھٹیاں نہیں دی گئی ہیں ۔نرسز کا کہنا ہے چیف نرسنگ نے وعدہ کیا مگر ابھی تک اس کی پاسداری نہیں کی۔ عید پر واحد نرسز ہی رہ جاتی ہیں جو مسکین اور غریب مریضوں کے پاس عید گزارتی ہیں ۔ہم نے اب چیف نرسنگ سے بات کی ہے تو وہ اپنے وعدے سے مکر گئی ہیں ہماری ایم ایس سروسز ہسپتال اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ اس زیادتی کا نوٹس لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...