یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ ،40 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا

یو ای ٹی کا انٹری ٹیسٹ ،40 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے زیراہتمام صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ کے اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور یو ای ٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجزمیں بی ایس سی ٹیکنالوجی کیلئے مشترکہ انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ اس حوالے سے بشمول یو ای ٹی مین کیمپس صوبے بھر میں کل 13امتحانی مراکز قائم کئے گئے جن میں بیک وقت ٹیسٹ شروع ہوا، ٹیسٹ شیڈول کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوا اور 11:40پر اختتام پذیر ہوا۔40 ہزار سے زائد امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا امتحانی مراکز میں امیدواروں کی تعداد کچھ ایسے رہی کہ یو ای ٹی لاہور مین کیمپس میں 12723،ملتان میں 5943، اسلام آباد میں 5019،فیصل آباد میں 4228، کالا شاہ کاکو کیمپس میں 2834، ٹیکسلا میں 2735، گجرات میں 2266، ساہیوال میں1642،رحیم یار خان میں1055،میانوالی میں 660اور رسول میں 359 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ امتحان کے نتائج کا اعلان 24جولائی2016ء کو کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد میں مکمل میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی اور اس حوالے سے خاطر خواہ انتظامات بھی کیے گئے کیونکہ یہ امتحان بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کا مستقبل تکنیکی تعلیم حاصل کرنے اور اس کے نفاذ سے منسلک ہے اس لیئے مارکیٹ کے مطابق تمام اقدامات کیئے جارہیں کہ نوجوان نسل عمدہ اور معیاری انجنئیرنگ کی تعلیم سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا مستقبل انجنئیرنگ کے ساتھ وابستہ ہے اس حوالے انجنئیرنگ کی تمام جہتوں پر کام کرنے کیلئے بہترین افرادی قوت کی ضرورت موجود ہے۔ وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور نے کہا کہ یو ای ٹی نصاب کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ انڈسٹری سے مضبوط اور نتیجہ خیزتعلقات بنانے میں مصروف عمل ہے تاکہ آئندہ مستقبل کے چیلنجر سے نبردآزماہوا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی لاہور ملک کا سب سے قدیم اور جدید خطوط استوار پر انجنئیرنگ کی تعلیم کی بہت بڑی درس گاہ ہے لہذا امیدوار اپنے روشن مستقبل کیلئے جامعہ میں داخلہ یقینی بنائیں اور خوابوں کی تعبیر پا سکیں، وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور نے مزید کہا کہ امیدواروں کے رشتہ داروں کے حوالے سے بیٹھنے، ٹھنڈا پانی اور سیکیورٹی کے حوالے سے تسلی بخش اقدامات کیے گئے تھے لیکن کسی بھی قسم کی دقت نہ پیش آسکے۔ انہوں نے داخلہ آفس اور یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی دفاتر کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ محنت، لگن اور دیانت داری سے ادارے کی ترقی میں اپنا کرادار ادا کرتے رہیں گے۔ ٹیسٹ کے اہتمام پرامیدوار اور انکے رشتہ دار پرمسرت چہروں کے ساتھ دکھائی دیئے اور ٹیسٹ مکمل طور پر خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔#

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...