حکومت جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس فوری ختم کرے،عمر کسانہ

حکومت جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس فوری ختم کرے،عمر کسانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے کہا ہے حکومت جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس فوری ختم کرے ورنہ لاکھوں خاندان بے روزگار ہو جائیں گے۔پراپرٹی کے کاروبار سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں جو اس ٹیکس عائد کرنے سے مایوس ہو چکے ہیں ۔حکومت نے اگر ریونیو اکٹھا کرنا ہے تو اس کے لیے کوئی اور راستہ نکالے پراپرٹی ڈیلروں اور عوام سے یہ پیسہ اکٹھا کرنا زیادتی ہے ۔جائیداد کی خرید و فروخت سے ڈیلرز کے علاوہ عام شہری بھی متاثر ہوں گے ۔وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکس کو ختم کرے تاکہ سرمایہ کار اس بزنس کی طرف راغب ہو سکیں اور چھوٹے ڈیلروں اور عام شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اضافی بوجھ سے چھٹکارہ مل سکے ۔اپنے ایک بیان میں عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے زیادہ تر اقدامات عوام کے مفادمیں نہیں ہوتے بلکہ اپنے من پسند افراد کو نوازنے کا طریقہ ہوتا ہے اگر مسلم لیگ ن کا یہی وطیرہ رہا تو عوام ان سے ایک ایک ظلم کا حساب لیں گے اور اب انکو جدہ بھی بھاگنے نہیں دیں گے