اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم کا نوٹس لیں،عابد صدیقی

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم کا نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی جبر و ظلم کا نوٹس لے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان ازسر نو خارجہ پالیسی کا جائزہ لے مودی دوستی کی بجائے مظلوم کشمیریوں کی آواز سنی جائے مسلم لیگ ن کی حکومت کی خارجہ پالیسی ناکامی سے دوچار ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت تین سال میں وزیر خارجہ نہیں لگا سکی تو اسے پاکستان پرحکومت کر نے کا کو ئی حق نہیں، حکمرانوں کو ملک وقوم سے کوئی ہمدردی نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف گہری سازشیں کر رہا ہے جبکہ نواز شریف اور ان کی حکومت خاموش تماشائی بنے ہو ئے ہیں۔