دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام ومدرسین کاتعلیمی وفکری اجلاس

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام ومدرسین کاتعلیمی وفکری اجلاس

لاہور( نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے علماء کرام ومدرسین کاتعلیمی وفکری اجلاس شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کے زیر صدارت منعقدہوا۔ جس میں شیخ الحدیث مفتی انور القادری،مولاناغلام نصیرالدین چشتی ،مولانا محبوب احمد،مولانا کلیم فاروقی ،مفتی محمدعمران حنفی،مفتی محمدہاشم،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدمدنی،مفتی فیصل ندیم،قاری محمدرفیق نقشبندی،ڈاکٹر محمدسلیمان قادری سمیت سینئر مدرسین اورعلماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کہاکہ مسلمہ ا مہ کاروشن مستقبل ’’علم وتحقیق ‘‘سے وابستہ ہے۔دعوت وتبلیغ انبیاء کرام کامشن ہے،علماء اورآئمہ منبرومحراب سے قوم کووحدت امت کادرس دیں۔اصلاحِ معاشرے کے لئے افراد کی دینی لحاظ سے فکری رہنمائی کی جائے۔اس وقت امت مسلمہ تاریخ کے انتہائی نازک دورسے گزر رہے ہیں۔سامراجی اورطاغوتی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے دینی اسکالرزکو عملی کردار ادا کرناہوگا۔ مدارس کاترویج دین اورفروغ علم میں انتہائی اہم کردار اداکررہے ہیں۔مدارس میں زیر تعلیم طلباء اورپڑھانے والے اساتذہ معاشرے کے ممتازشہری ہیں۔دینی طلباء کسی بھی لحاظ سے کسی سے کم نہیں ہیں۔مدارس سے تعلیم حاصل کرنیو الے دنیابھرمیں امت کی فکری رہنمائی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1