یوتھ فورم فار کشمیرکی بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

یوتھ فورم فار کشمیرکی بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی ریلی

لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کے زیر اہتمام کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف ایک احتجاجی ریلی پنجاب اسمبلی ہال تا لاہو رپریس کلب نکالی گئی جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی جبکہ ریلی میں یوتھ فورم فار کشمیر کے کنوئینرز اور سینکڑوں رضاکاروں نے شرکت کی ۔ بعد ازاں ریلی کے شرکاء نے لاہو پریس کلب کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اِس موقعہ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے 69سالوں سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھاہے اور اب جبکہ وادی کشمیر میں آزدی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے مودی حکومت نے اس جدو جہد آزادی کو دبانے کے لئے ظلم و بربریت اور درندگی کا گھناؤنا کھیل کھیلنا شرو ع کر دیا ہے اور وادی کشمیر بے گناہ کشمیریوں کے لہو سے رنگین ہو چکی ہے ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا برھاناالدین وانی کے مقدس خون سے ہزاروں مجاہد پیدا ہوں گے جو بھارتی ظالمو ں کو عبرتناک انجام سے دو چار کریں گے۔طارق احسان غوری نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی ذیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور اقوام متحدہ فوری طور پر اپنی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قرار داد وں پر عملدرآمد کے لئے کشمیر میں غیر جانبدرانہ رائے شماری کا اعلان کرے ۔ طارق احسان غوری نے کشمیر میں قتل عام پر عالمی برآدری کی مجرمانہ خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا احتجاجی مظاہرہ کے دوران مظاہرین نے ذبر دست نعرے بازی کی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔ظالموں جواب دو خون کا احساب دو۔UN۔جاگو۔کشمیر مظلوم آپ کو پکار رہے ہیں ۔بھارتی کُتو کشمیر سے نکل جاؤ۔مودی کا جو یار ہے غردار ہے غردار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...