آزاد کشمیر کے انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی خوش آئند عمل ہے،عمر شریف بخاری

آزاد کشمیر کے انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی خوش آئند عمل ہے،عمر شریف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر الیکشن میں لاہور کی نشست سے امیدوار ایل اے 37ویلی 2 عمر شریف بخاری نے کہا ہے کشمیر کے باشعور اور غیور ووٹرز 21جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مودی کے یاروں کی ’’کشمیر کش‘‘ سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے آزاد کشمیر کے انتخابات کے موقع پر فوج کی تعیناتی خوش آئند عمل ہے جیت بلاول بھٹو کے جانثار سپاہیوں کی ہو گی ۔وہ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران کشمیری ووٹرز کے ساتھ گفتگو کررہے تھے ۔عمر شریف بخاری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے الیکشن موجودہ سیاسی صورتحال میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں آئندہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی اور کشمیری عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ ڈھانے والے مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست ہو گی اس لیکشن میں کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی ہو گی اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر حکومت قائم کر ے گی ۔ ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران حلقہ کے ووٹرز نے عمر شریف بخاری کو یقین دلایا کہ وہ 21جولائی کو پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے اور اس دن کا سورج پیپلز پارٹی کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔