حکومت کشمیری عوام پر ظلم روکنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے،یاسر گیلانی

حکومت کشمیری عوام پر ظلم روکنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم روکنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائے بیانات دے کر اپنے آپ کر بری الذمہ نہ کرے۔ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بجائے کشمیر کے لئے حرکت میں آئیں اگر وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے تو کسی کشمیری کو امورِ کشمیر کی وزارت سونپی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے مسلم لیگ ن کی حکومت جس طرح پاکستانی عوام کے مسائل کو اشتہاری مہم چلا کر سمجھتی ہے کہ عوام کے مسائل حل ہو گئے ہیں اس طرح میڈیا پر وزیر اعظم بیانات دینے کی بجائے موثر اقدامات کریں۔ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن نہیں ہو سکتا بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔