گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ عوام دشمنی ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے گیس کی قیمتوں میں متوقع اضافہ عوام دشمنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں پر سبسڈ ی ختم کرنا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے ان قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی شرائط پر نئے ٹیکسوں اور قرضوں کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑ رہا ہے ۔غیر ملکی قرضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے معاشی اصطلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے بارے میں حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 68برس گذر چکے ہیں ہر نئے آنے والے حکمرانوں نے عوام کو ہمیشہ سبز باغ دکھائے اور ہر طلوع ہونے والا نیا دن کرپشن ، لوٹ مار، رشوت خوری ، مہنگائی ، اقرباء پروری ، بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنا اور عام آدمی کی بے بسی میں اضافہ ہی لیکر آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے برعکس پاکستانی عوام کو بجلی و گیس جیسی بنیادی سہولتیں انتہائی