(ن) لیگ کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی،بیرسٹر عامر حسن

(ن) لیگ کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی،بیرسٹر عامر حسن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی 21جولائی کا دن مودی کے یاروں کے احتساب کا دن ثابت ہو گا کشمیر سے مودی کے یاروں کو جانا ہوگا کشمیر ہمارا ہے اور سارے کا سارا ہمارا ہے ہم اس جھرلو لیگ کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں جھرلو نہیں پھیرنے دیں گے کشمیری عوام بلاول بھٹو کو ووٹ دیں گے آزادکشمیر کے انتخابات میں فتح بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کے جیالوں کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ناہل حکمرانوں کی ناقص پالسیوں کی وجہ سے سفارتی سطح پرکشمیر کاز شدید نقصان پہنچا ہے جس عالمی سطح پر کشمیری عوام کا کیس کمزور ہورہا ہے ان سب کی وجہ موجودہ حکومت ہے جس نے بھارت کی حکومت کے ساتھ کاروباری دوستی کر رکھی ہے ان کو اپنے بچوں کا روربار عزیز ہے نہتے کشمیریوں کا خون نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں جو ظلم کی تاریخ رقم کی جارہی ہے اس کے پیچھے موجودہ نام نہاد وزیر اعظم نوازشریف کا ہاتھ ہے حالیہ دنوں میں کشمیر میں والے مظالم میں حکومت کی جانب سے صرف سادہ الفاظ میں پریس ریلز جاری کی جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے حکمرانوں کے بھارت میں ذاتی مفادات ہیںٍ جس کے باعث پوری کابینہ نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1