اسلامی ممالک کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں، میاں ایوب

اسلامی ممالک کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائیں، میاں ...

لاہور (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ تمام اسلامی ممالک اور عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز اٹھائے تاکہ بھارت کا مکروہ چہر ہ دنیا کے سامنے لایا جا سکے جس بے دردی سے کشمیر میں عوام اور لیڈروں کا قتل کیا جارہا ہے وہ انتہائی قابل افسوس ہے لیکن عالمی میڈیا بھی اس ظلم و بربریت کو کوریج نہیں دے رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی برادری بھی یہودیوں اور کفار کا ساتھ دے رہی ہے ایسے میں پاکستان کو لیڈ کرناچاہیے ۔وہ لاہور کی آزاد کشمیر کی نشست سے امیدوار عمر شریف بخاری کی الیکشن مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور گفتگو کررہے تھے۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک پر مشتمل ایک بلاک بنا کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا چاہیے کشمیری عوام پاکستان کے نام پر مر رہی ہے لیکن یہاں کوئی بھی ایسا رہنما نہیں ہے جو انکے لیے ملک کے اندر اورعالمی سطح پر آواز بلند کرے کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کی داستانیں اقوام متحدہ اور امریکہ کو نظر کیوں نہیں آرہی اگر ایسا کسی عیسائی یا یہودی ملک میں ہو رہا ہوتا تو امریکہ اور دیگر ممالک کو فوری انسانی حقوق یاد آجانے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1