جمہوریت کی بحالی کیلئے ترکی عوام کا کردار ناقابل فراموش ہے، حافظ عبدالغفار روپڑی

جمہوریت کی بحالی کیلئے ترکی عوام کا کردار ناقابل فراموش ہے، حافظ عبدالغفار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مرکزی رہنما مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے ترکی عوام کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ ٹینکوں کے آگے لیٹ جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو بچانے والے بہادر عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں تنظیمی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی عوام نے ثابت کر دیا کہ غیرت مند قومیں اپنے ملک کے آئین سے وفاداری نبھاتے ہوئے کسی بھی قسم کے ٹینکوں اور توپوں کو خاطر میں نہیں لاتیں۔ جمہوریت کی عملداری اور استحکام کیلئے ترکی کے حکمران اور عوام بلاشبہ رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ تاریخی اور ناقابل فراموش واقعہ صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ مولانا شکیل الرحمن ناصر نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بھی اس رول ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے اپنی قوم کی خدمت کرنا ہوگی تاکہ عوام کا اعتماد قائم ہو سکے اور پھر پاکستان میں بھی عوام جمہوریت کے سب سے بڑے محافظ نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب جمہوری حکمران صحیح معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ، ریلیف عوام کی دہلیز تک پہنچائیں اور انہیں روٹی روزگار کے تفکرات میں مبتلا نہ ہونے دیں تو یہی عوام جمہوریت کے گن گاتے اس کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے سڑکوں پر موجود ہوں گے۔