فیصل میر کا شاہنواز بھٹو مرحوم کو خراج تحسین

فیصل میر کا شاہنواز بھٹو مرحوم کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے شہید شاہنواز بھٹو کی 31ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والد محترم اور چئیرمین پیپلز پارٹی شہید زوالفقار علی بھٹو کی اس وقت کے ڈکٹیٹر ضیاء الحق سے جان بچانے کے لئے عالمی سطح پر لیڈروں کے ساتھ رابطے کئے اور اپنا موقف دنیا بھر کے لیڈروں کے سامنے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو صاحب کے اس سب سے چھوٹے صاحبزادے شاہنواز بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لئے بھی آمریت کے دور میں اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھا اور اس وقت کے ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے کی بجائے ڈٹے رہے اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے کو اٹھائے رکھا ۔انہوں نے کہا کہ شاہنواز بھٹو شہید کی پاکستان کے جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور پیپلز پارٹی کے جیالے انہیں خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔