ترک صدر طیب اردگان زرنہیں ضمیر والے ہیں،ناصر اقبال

ترک صدر طیب اردگان زرنہیں ضمیر والے ہیں،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبر نگار)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،تنویرخان،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمدیونس ملک ،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر قصور میاں اویس علی اورصدرٹیکسلاسردارمنیراختر نے کہا ہے کہ باوفااورباصفاقیادت سے لوگ بھی وفاکرتے ہیں۔ترک صدر طیب اردگان زرنہیں ضمیر والے ہیں اسلئے انہیں مقتدرقوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کاہنرآتا ہے۔امریکہ کی اسٹیبلشمنٹ اس حکمران کی حامی ہوتی ہے جوان کے اشاروں پرناچتا ہو،طیب اردگان نے ترکی کوترقی کی شاہراہ پرگامزن جبکہ ترک قوم کی حمیت کاپرچم سربلندکیا۔طیب اردگان سے صادق وامین لیڈرکیلئے مقتدرقو تیں جال بچھاتی ہیں مگرباشعور عوام کی مزاحمت کے نتیجہ میں ناکامی ان کامقدر بن جاتی ہے۔ترکی میں فوجی آمریت کیخلاف جمہوریت نہیں خدمت اورکردارکی جیت ہوئی ۔جو حکمران صادق جذبوں کے ساتھ اپنے ملک اور عوام کی خدمت کرتے ہیں وہاں قوم کو اپنے محبوب حکمران کی حفاظت کیلئے سردھڑکی بازی لگاتے دیکھا گیا ہے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ترک عوام نے جمہوریت نہیں بلکہ اپنے باکرداراورباصلاحیت قائد رجب طیب اردگان کی محبت میں قربانیاں دیں جبکہ فوجی بغاوت کیخلاف تاریخی مزاحمت کرتے ہوئے اپناملک اورمستقبل بچالیا۔ترکی میں فوجی بغاوت کے پیچھے یقیناًامریکہ کاہاتھ تھا مگرترک عوام کی بروقت مزاحمت سے کایاپلٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیادت کاقحط ہے لہٰذا ء پاکستان اورترکی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستان میں سیاسی قیادت کی نااہلی کے سبب لوگ خود فوج کودعوت دے رہے ہیں،ماضی میں بھی پرویز مشرف کے آنے پر ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی تازہ داخلی صورتحال ہمارے حکمرانوں کیلئے ایک پیغام ہے کیونکہ جو طیب اردگان کی طرح اپنے بچوں کیلئے محلات کی بجائے قومی ادارے بناتے ہیں ان کے اقتدار کیلئے خطرات پیدانہیں ہوتے اوراگرکوئی جرنیل بغاوت کرے بھی توعوام کچلنے کیلئے خودبخود اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔