صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، پولیس روکنے میں ناکام

صوبائی دارالحکومت میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری، پولیس روکنے میں ناکام

لاہور(خبرنگار228 وقائع نگار)شہر میں پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود قاتل کھیل پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ شہریوں کی جانب سے پولیس حکام کو پتنگ بازی کی تصاویر اتار کر وٹس اپ کرنے کے باوجود تھانوں کی پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ سب سے زیادہ شمالی چھاؤنی سرکل میں پتنگ بازی ہوئی،جس میں غازی آباد اور باغبانپورہ سمیت الطاف کالونی اور ہربنس پورہ سمیت والٹن روڈ اور کوٹ خواجہ سعید میں پتنگ بازی زیادہ دیکھنے میں آئی۔ جس پر شہری قاتل کھیل کے دوبارہ شروع ہونے پر دن بھر سراپااحتجاج بنے رہے ہیں اور پولیس حکام کو پتنگ بازی کی تصاویر اتار کر وٹس اپ کرتے رہے۔اس کے باوجود پولیس قاتلانہ کھیل کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور گزشتہ شام تک اس خطرناک کھیل کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ دوسری جانب فیکٹری ایریا پولیس نے پتنگ بازی کرنے والے آٹھ افراد کو گرفتار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور ملزمان سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں، جس میں ایس پی کینٹ عبادت نثار کے حکم پر اے ایس پی ڈیفنس سرکل زبیر نذیرکی سربراہی اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا عاصم رفیع نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان میں عزیز ، نذ یر ،راشد ، سہیل ، طیب ، زاہد ، ذیشان اورفضیل شامل ہیں۔

 

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...