شہبازشریف کا ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کو مبارکباد

شہبازشریف کا ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر پاکستانی ...

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سیؤل (کوریا) میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کو ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وسیم نے انٹرنیشنل پروفیشنل سلور ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے اور وہ یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم بہترین باکسر ہیں اور مختلف عالمی مقابلوں میں میڈلز حاصل کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ محمد وسیم کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ۔

مبارکباد

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...