دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ،گورنر پنجاب

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ،گورنر پنجاب

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دُنیا کے کسی خطے میں بھی ہونے والی دہشت گردی کی پاکستان بھر پور مذمت کرتا ہے، پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں وہ صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دُنیا کے امن کے لئے ہیں،پاکستان خطے کے تمام ممالک بالخصوص فرانس کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا خواہش مند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل لاہور میں فرانس کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور صوبائی وزراء سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسند ی کے خاتمے کے لئے پوری پاکستانی قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور پاکستان دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ملکوں سے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں فرانس پاکستان کے ترجیحی ملکوں میں شامل ہے۔

گورنر رجوانہ

مزید : صفحہ آخر