میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 20جولائی کو کیا جائے گا

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان 20جولائی کو کیا جائے گا

لاہور(خبر نگار)صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016ء کے رزلٹ کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تعلیمی بورڈز کی کمیٹی کے چیئرمین محمد نصر اللہ ورک کے مطابق تعلیمی بورڈ لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ کا اعلان 20جولائی کو کیا جائے گا اس سلسلہ میں میٹرک کے سالانہ رزلٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین سیکنڈری بورڈ لاہور اور صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کمیٹی کے چیئرمین محمد نصراللہ ورک نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکولزکے سالانہ امتحانات میں 20لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ جس میں تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں اڑھائی لاکھ طلباء و طالبات نے سیکنڈری امتحانات دیئے ۔چیئرمین کے مطابق میٹرک کے سالانہ رزلٹ کو تیار کر کے حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تعلیمی بورڈ لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کرنے کے لئے 20جولائی کے فیڈرل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں 20جولائی کو صبح ساڑھے 10بجے میٹرک کے سالانہ رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جو تعلیمی ادارے کمپیوٹر رزلٹ CDsحاصل کرنا چاہتے ہیں وہ 19جولائی 2016ء تک دفتری اوقات کار کے دوران ایچ بی ایل بورڈ برانچ میں مبلغ 100/-روپے فی کمپیوٹر رزلٹ CDکے حساب سے اپنی رقم جمع کروا کر اصل بنک چالان بورڈ کے سیل ڈپو میں جمع کروا کر سی ڈیز حاصل کر سکتے ہیں۔

میٹرک نتائج

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...