نواز شریف اصول ، نظرئیے اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں، آصف کرمانی

نواز شریف اصول ، نظرئیے اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں، آصف کرمانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھمبر سے تاؤ بٹ تک شیر دھاڑ رہا ہے، نواز شریف اصول ، نظریے اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں، ترقی ، خوشحالی اور روشنی کا دوسرا نام نواز شریف ہے، نواز شریف نے جمہوری اصولوں اور جمہوری اقدار کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں، آزاد کشمیر کے حکمران لاشیں گر ا کر عبرت ناک شکست سے بچنا چاہتے ہیں، عوام کے دل دھمکیوں سے نہیں پیار سے جیتے جا سکتے ہیں،کوہالہ پل نہ صرف آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملاتا ہے بلکہ دونوں اطراف کے لوگوں کے دلوں کو بھی جوڑتا ہے، نواز شریف کا خواب ہے کہ ایک ایسا ہی پل آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان بنے تاکہ آر پار کے بچھڑے ہوئے لوگ مل سکیں اور ایک دوسرے کے غم اور خوشی میں شریک ہو سکیں، یہ تبھی ممکن ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام 21 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اس خواب کو حقیقت میں بدل دیں۔ وہ اتوار کو راولاکوٹ میں سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی اور سردار قیوم کے دیرنہ ساتھی سردار سیاب خالد کی اپنی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اور اتحادی امیدوار سردار محمود اقبال کے حق میں دستبردار ہونے کے اعلان کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ سردار سیاب خالد اور عابد رشید کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر درست فیصلہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ کسی جماعت سے طویل عرصہ کی وابستگی ایک گھر میں رہنے والی ایک فیملی کی طرح بنا لیتی ہے، سردار سیاب خالد نے تاخیر سے سہی درست فیصلہ کیا، آزاد کشمیر میں چوہدری غلام عباس، سردار قیوم خان، سردار ابراہیم خان، کے ایچ خورشید اور سردار سکندر حیات جیسی بڑی شخصیات کشمیر کیلئے لئے نمایاں خدمات ہیں جنہوں نے اپنی جوانیاں لوٹائیں، سیاست میں اصولوں اور کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے سردار خالد ابراہیم سے اتحاد کیا۔
آصف کرمانی

مزید :

صفحہ آخر -