بھارت کشمیریوں پر ظلم اوربر بریت کی انتہا کر رہا ہے ،رمضان بیگ

بھارت کشمیریوں پر ظلم اوربر بریت کی انتہا کر رہا ہے ،رمضان بیگ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم اوربر بریت کی انتہا کر رہا ہے اس نے اپنی 7 لاکھ فوج کشمیرمیں بھیجی ہوئی ہے جسے مظلوم او رنہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ہمارے حکمران صرف مذمتی بیانات دے رہے ہیں جبکہ اس وقت انہیں بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھر پور آواز بلند کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہر محاز پر بری طرح سے فیل ہو چکے ہیں کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے مگر حکمرانوں کی خاموشی اور عدم دلچسپی لمحہ فکریہ ہے حکمرانوں کو کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں روح پھونک دی ہے اور اس میں تیزی آتی جارہی ہے اس وقت کشمیری عوام بالخصوص نوجوانوں میں بھارتی حکمرانوں کے خلاف سخت نفرت پائی جارہی ہے اور ان کی آنکھوں میں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیے جانے کے خلاف خون اترا ہوا ہے اور وہ نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...