عمران نے جن لوگوں کو کرپٹ کہا انہیں ہی انکوائری پرلگادیا، امیر مقام

عمران نے جن لوگوں کو کرپٹ کہا انہیں ہی انکوائری پرلگادیا، امیر مقام

پشاور (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے جن لوگوں کو کرپٹ کہا تھا انہیں ہی نیب کیس کی انکوائری کیلئے مقرر کردیا‘ عمران خان نے کہا تھا کہ پی کے صوبے میں 360 ڈیم بناؤں گا، ڈیم تو کیا خیبر پختونخواہ میں پانی کا کنواں تک نہیں بنوا سکے‘ ترک عوام نے جمہوریت کو بچانے کے لئے مثالی قربانی دی۔ اتوار کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر مقام ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ترک عوام نے جمہوریت کی خاطر مثالی قربانی دی ہم ان کے ساتھ ہیں۔ دھرنا پارٹی والے سن لیں وزارت عظمیٰ کا عہدہ دھرنوں سے نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر بنک نے اپنی ہی صوبائی حکومت کے خلاف اشتہارات لگوائے ہیں اور عمران خان نے جن لوگوں کو کرپٹ کہا تھا انہیں خیب رلیس کی انکوائری کیلئے مقرر کردیا۔ عمران نے کہا تھا کہ کے پی کے صوبے میں تین سو ڈیم ڈیم بناؤنگا ڈیم تو دور کی بات ہے کوئی کنواں بھی کے پی کے میں نہیں بنو اسکتے۔ امیر مقام نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند ہوسکے۔ (ن غ)

مزید : صفحہ آخر