مسلم لیگ (ن) لاہورمیں سیوریج کا نظام اورپانی تک فراہم نہیں کرسکی،سعدیہ سہیل

مسلم لیگ (ن) لاہورمیں سیوریج کا نظام اورپانی تک فراہم نہیں کرسکی،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب پر 22 سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والی مسلم لیگ (ن) لاہورشہرمیں سیوریج کا نظام اورصاف پانی فراہم نہیں کرسکی توباقی پنجاب کا کیا پرسان حال ہو گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمی اور حبس کے موسم میں جہاں عوام کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے وہاں لاہور جیسے شہر میں بھی عوام صاف پانی کے حصول کے لئے مارے مارے پھر ہے ہیں آدھے سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ملتے ہیں اور دیگر پر لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہے انہوں نے کہا کہ لاہورشہرمیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ گندے پانی کیوجہ سے بیمارہوکرہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جہاں انہیں دوائیاں بھی میسر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت کی وجہ سے لاہور شہر میں بیماریوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء پر قابو پانے والے تمام ادارے ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہو گئے ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...