تحریک آزادی جموں و کشمیر کے کشمیر کارواں میں المحمدیہ سٹوڈنٹس شرکت کرے گی،محمد ارشد

تحریک آزادی جموں و کشمیر کے کشمیر کارواں میں المحمدیہ سٹوڈنٹس شرکت کرے ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد نے کہا ہے کہ تحریک آزادی جموں و کشمیر کے کشمیر کارواں میں المحمدیہ سٹوڈنٹس بھرپورشرکت کرے گی ۔19جولائی کو لاہور سے شروع ہونے والے کارواں میں تعلیمی اداروں کے طلبا کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں محمد راشدنے کہا کہ کشمیر میں اس وقت آزادی کی تحریک نوجوان طلبا ہی کی مرہون منت ہے۔چنانچہ ان کشمیری طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے المحمدیہ سٹوڈنٹس کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کارواں میں نہ صرف بھرپور شرکت کی جائے گی بلکہ دیگر طلبا تنظیموں کو بھی اس بات کی دعوت دی جائے گی کہ وہ اس کارواں میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت تحریک کی قیادت نوجوان طلبا کے پاس ہے اور وہ امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

کشمیریوں کا کوئی مظاہرہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔اس لیے ان حالات میں پاکستان میں رہنے والے طلبا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیری طلبا کی بھرپور حمایت کریں اور انہیں اپنی مدد کا یقین دلائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...