ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں ،غلام عباس صدیقی

ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں ،غلام عباس صدیقی

لاہور(خبرنگار) ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں ،طیب اردگان مسلمانوں کا حقیقی لیڈر ہے ،ترک عوام کی جرأت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے قائدین غلام عباس صدیقی ،صدر شاہد نذیر،جنرل سیکرٹری ذکی الدین،ترجمان محمد عدنان کا ترک عوام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔ اسلامی تحریک طلبہ کے چیئرمین غلام عباس صدیقی نے تحریکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے کروانے والے ہی ترک بغاوت کے مجرم ٹھہرے ہیں اسلام کے روپ میں اسلام دشمنوں کا چہرہ سب کے سامنے آیاں ہو گیا امریکہ اور ایران کا ترک بغاوت میں بطور سر پرست نام آنا ظاہر کر رہا ہے کہ اسلام کا ازلی دشمن امریکہ ایران کو بطور ایجنٹ استعمال کرکے مسلم دنیا میں بدامنی پھیلا رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

ترک عوام نے فوجی بغاوت کچل کر جرأت وبہادری کا مظاہرہ کیا ترک عوام کو سلام پیش کرتے ہیں شاہد نذیر نے کہا کہ طیب اردگان کا پالیسیاں امت مسلمہ کے جذبات کی ترجمان ہیں جس کے باعث اسلام دشمنوں کو مخلص لیڈر برداشت نہیں ،مسلمانوں کو اسلام دشمنوں کے چہر ے بے نقاب ہونے کے بعد اب پہچان لینے چاہیں تاکہ دوربارہ ان کو دھوکہ نہ ہو۔ذکی الدین نے کہا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کرنے والے سلام پر حملہ آور ہوئے ہیں انھیں کسی قیمت پر معاف نہیں کیا جاسکتا اسلامی تحریک طلبہ مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے اسلام دشمنوں کی سرگرمیوں پر تمام مسلم دنیا پابندی عائد کرے جو کفر کے ایجنٹ کا کردارادا کر رہے ہیں،محمد عدنان نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کا مسلم دنیا مکمل ساتھ دے ،ایران اور امیرکہ سے مسلم دنیا تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...