جرات مند اوروطن پر مر مٹنے والے ترک عوام کوسلام پیش کرتے ہیں،محمد علی یزدانی

جرات مند اوروطن پر مر مٹنے والے ترک عوام کوسلام پیش کرتے ہیں،محمد علی یزدانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی ترجمان حافظ محمد علی یزدانی نے کہا ہے کہ ہم جرات مند اور باخبر قیادت اوروطن پر مر مٹنے والے ترک عوام کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بغاوت کو کچل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردگان ترک عوام کے دلوں میں بسنے والے ایک نڈر اور جرات مند لیڈر ہے اورعوام نے طیب اردغان سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ رجب طیب اردگان ترک عوام کے ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترک کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلام اور جمہوریت پسند ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ فورس کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ بغاوت کو نا کام بنانے میں ترک عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...