حکومت اور اپوزیشن متحد ہو کر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کرے: سراج الحق

حکومت اور اپوزیشن متحد ہو کر مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش کرے: سراج الحق

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہوجائیں اور کم از کم 15دن کیلئے اپنے ذاتی اور مقامی ایشوز کو بھول کر کشمیر یوں کے قتل عام کو رکوانے اور کشمیر کی آزادی کیلئے متحد ہو جائیں ۔جب تک بھارتی فوج کشمیر سے نکل نہیں جاتی بھارت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات اور معاہدات معطل کئے جائیں ۔وزیر اعظم ،آصف زرداری ،عمران خان اور مولانا فضل الرحمن سمیت قومی قیادت کو کشمیر کے مسئلہ پر متفقہ قومی موقف کے ساتھ ایک صف میں کھڑے نظر آنا چاہئے ۔یہ قومی مسئلہ ہے کسی ایک جماعت ،حکومت یا اپوزیشن کا مسئلہ نہیں۔ حکومت فوری طور پر وزیر خارجہ کا تقرر کرے ،محض مذمتی قرار دادوں اور یکجہتی کے بیانات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔کشمیر ی تکمیل پاکستان اور پاکستان سے الحاق کیلئے بھارتی قابض فوج کی گولیوں بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کا پتھروں سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران محض تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امیر میاں محمد اسلم ،سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ،قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمارنی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال اور قیصر شریف بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 15دن تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے تمام پروگرامات کا محور مسئلہ کشمیر کو بنائے گی۔اس سلسلہ میں 24جولائی کو اسلام آباد ،راولپنڈی میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے لاکھوں لوگ احتجاجی مارچ کریں گے،29جولائی کو اسلام آباد میں کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ہوگی اور 31جولائی کو لاہور سے واہگہ تک آزادی کشمیر مارچ ہوگا۔ بھارتی فوج نے ایک ہفتہ کے اندر 45نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے ،دوہزار سے زائد زخمیوں کو ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہیں دی جارہیں ۔ سینکڑوں بچوں اور خواتین کو بھی بھارتی قابض فوج نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے ،سینکڑوں لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چھین لی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر ریاستی مظالم کے سامنے کشمیری عوام جرأت اور استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں اور عالمی برادری کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ آزادی کے مطالبے سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے ۔کشمیری پاکستان پر کٹ رہے ہیں لیکن ہمارے ہاں ہر کوئی اپنی بات کررہا ہے ۔ا

مزید : صفحہ آخر