ٹیچر ز کی کمی کے باعث ہر بچے کو داخلہ دینا ممکن نہیں،رشید احمد

ٹیچر ز کی کمی کے باعث ہر بچے کو داخلہ دینا ممکن نہیں،رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ٹیچر ز کی کمی کے باعث ہر بچہ کو داخلہ دینا ممکن نہیں۔ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی،قائم مقام سیکریٹری جنرل چوہدری فیاض احمد وڑائچ، حسن محمود شاھین ،چوہدری سکندر ذوالقرنین،وحید جاوید،شاہ محمد راؤ،جمشید کمبوہ،محمد یار تُلہ،ملک ناصر عباس ،جمیل احمدرضوی اور رانامنطور احمدنے کہا ہے کہ گورنمنٹ سکولوں میں اساتذہ بالخصوص سبجیکٹ ٹیچرز کی کمی ہے ۔حکومت کی داخلہ مہم میں ہربچے کو داخلہ دینا لازم ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب ،والدین کی ٹرانسفریا شادی کی وجہ سے نقل مکانی ،گھریلو حالات غُربت کی وجہ سے کاروبار ،ملازمت یا وزیر اعلی پنجاب کی خود روزگار سکیم ،ووکیشنل ٹیکنیکل یا دینی مدارس میں داخلہ لینے کی وجہ سے سکول چھوڑ جانے والے طلباء کو ڈراپ آوٹ کا نام دے کر پرائمری ،مڈل ،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے مردو خواتین سربراہان کو سخت سزائیں دے رہا ہے۔
جو ظُلم اور ناانصافی ہے ۔ راہنماؤں نے کہا کہ سکولوں کے سربراہان کو حکومت اور محکمہ کی طرف سے کوئی اختیار نہیں دیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ بالا حالات میں سکول چھوڑ جانے والے طلباء کو خود یا پولیس کے ذریعے زبردستی روک لیں۔ہم وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکریٹری پنجاب،سیکریٹری سکولز پنجاب سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولوں کی بُنیادی ضروریات پُوری کی جائیں۔آرٹیکل25Aکا جلد نفاذ کیا جائے۔سکولوں کے سربراہان کوسکول نہ آنے والے طلباء کو سکول لانے اور سکول میں داخل ہونے والے طلباء کو کسی بھی صورت سکول نہ چھوڑنے کے قانونی اختیارات دیئے جائیں اور یہ لوازمات پُورے کرنے تک پرائمری ،مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے مردوخواتین سربراہان کو امتحانی نتائج اور ڈراپ آوٹ پر سزائیں دینا بند کیا جائیں۔