مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر انتہا کو پہنچ گیا ہے ، عمران احمد غوری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر انتہا کو پہنچ گیا ہے ، عمران احمد غوری

لاہور (نمائندہ خصوصی )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر انتہا کو پہنچ گیا ہے ، وحشیانہ مظالم کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا ، کشمیر میں جاری قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی شرم ناک اور قابل مذمت ہے ، حق خود ارادیت ملنے تک خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہذا اقوام متحدہ اور او آئی سی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار عمران احمد غوری نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مظفر وانی کی شہادت نے کشمیر میں جذبہ آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اب کشمیر کا ہر بچہ مظفر وانی کے نقش قدم پر چلنے کو تیار ہے، کشمیریوں کی شہادتیں رنگ لائیں گی اور جلد ہی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قومی پالیسی کاا علان کرے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی سطح پر جدو جہد کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...