نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو نے صارف ایک ماہ کا بل ساڑھے سترہ لاکھ روپے بھیج دیا

نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو نے صارف ایک ماہ کا بل ساڑھے سترہ لاکھ روپے بھیج ...

لاہور(خبر نگار)نشتر کالونی سب ڈویژن لیسکو کے ایس ڈی او نے مٹھی گرم نہ کرنے کی وجہ سے شیخ مقبول حسین 64،ریاض پارک نشتر کالونی بحوالہ نمبری101153310502044کا ماہ مئی کا ناجائز بل مبلغ تقریباً ساڑھے سترہ لاکھ بھیج دیا۔شیخ مقبول حسین (صارف)نے بتایا کہ وہ ایجو کیر ہاؤس باقاعدگی سے ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔گذشتہ ایک سال کے ریکارڈ کے مطابق ہر ماہ 2700یونٹ سے زیادہ بل نہیں آیا۔لیکن مذکورہ ایس ڈی او نے ناجائز اختیارات استعمال کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اور پورے نشتر کالونی کے صارفین کے یونٹس مجھ پر ڈال کر محکمہ کا کھاتہ پورا کر دیا ہے۔انہوں نے لیسکو حکام سے پرزور مطالبہ کیا۔کہ میرے ساتھ ایس ڈی او نے جو نا انصافی کی ہے۔اُسکی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔اور میرا کنکشن بحال کیا جائے۔لیسکو بورڈ نے غیر جانبدار میرٹ پر میرے ذمے ناجائز بل کو ختم کریں اور مذکورہ کرپٹ ایس ڈی او نے میرے ساتھ جو ناانصافی کی ہے اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...