محمد وسیم کرکٹ اکیڈمی کا پہلا سال مکمل، پر وقار تقریب کا اہتمام

محمد وسیم کرکٹ اکیڈمی کا پہلا سال مکمل، پر وقار تقریب کا اہتمام

اسلام آباد (آئی این پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کرکٹ اکیڈمی کا پہلا سال مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف، عمر گل، عمر امین ، راولپنڈی ریجن کے کوچ صبیح اظہر، سابق انٹرنیشنل کرکٹر مسعود انور، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرز نوید قریشی،شاہد جاوید، مجاہد شاہ ، ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپین شہبازاحمدسینئر ،سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، مسلم لیگ ن کے راہنما راحت مسعود قدوسی ،ٹی وی سٹارباطن فاروقی،سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب میں اکیڈمی کے ایک سال کے دوران ابھرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا جس کے تحت فارح سلمان اور حسین خان کو ایمرجنگ پلیئرز ، امیر حمزہ کو بہترین فاسٹ باولر، نہال منصور کو بہترین بیٹسمین ، ولید احمد کو بہترین سپنر، عامر حمزہ کو بہترین وکٹ کیپر، آکاش ستی کو بہترین آل راونڈراور سفیر احمد کو بہترین فیلڈر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدانوں کی طرف راغب کرنا ان کی الوین ترجیح ہے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کو بہتر بنا کر انہیں ڈومیسٹک و قومی کرکٹ پول میں بھیجنا اصل ہدف ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کے ذریعے صلاحیتوں کی صلاحیتوں کو ابھارا جا رہا ہے، اکیڈمی کا پہلا سال کامیاب رہا، کوشش ہے کہ ہماری اکیڈمی راشد لطیف اور معین خان کی اکیڈمیز کیخلاف کرکٹ کی سیریز کھیلے تاکہ کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے مواقع بھی ملیں۔

، محمد وسیم نے کوارپوریٹ سیکٹر سے بھی درخواست کی کہ وہ نچلی سطح پر بھی ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرئے ، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی و راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہاکہ محمدوسیم کرکٹ اکیڈیمی میں زیر تربیت کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم میں شامل ہوکرملک کانام روشن کریں گے ، راول روڈ پر شہباز شریف پبلک پارک اورسپورٹس سنٹر راوں برس مکمل کر لیاجائے گا ۔ملک کے دیگرشہروں کی طرح راولپنڈی کے کرکٹرز نے دنیابھرمیں ملک کا نام روشن کیاہے اورحکومت نوجوانوں کوصحت مندسرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی