فاسٹ باؤلر عمر گل نے یاسر شاہ کو انگلینڈ کیلئے بڑا خطرہ قراردیدیا

فاسٹ باؤلر عمر گل نے یاسر شاہ کو انگلینڈ کیلئے بڑا خطرہ قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر عمر گل نے یاسر شاہ کو انگلینڈ کیلئے خطرناک باؤلر قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستانی باولرز انگلش کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، بلے بازوں نے ساتھ دیا انگلینڈ ہوم سیریز میں شکست کھا سکتا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم کرکٹ اکیڈمی کا پہلا سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ عمر گل نے کہاکہ مصباح الحق بہترین کپتان ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو ہمیشہ درست گائیڈ کرتے ہیں ۔ لارڈز ٹیسٹ میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی باولنگ کی تعریف کرتے ہوئے عمر گل نے کہاکہ یاسر شاہ نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار باولنگ کروائی ، ٹیسٹ سیریز میں وہ انگلینڈ کیلئے خطرناک باولر ثابت ہو سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھ کہ پاکستان کی باولنگ مضبوط ہیں جو انگلش کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ پاکستان کے بلے بازوں نے رنز بنائے تو سیریز یقینانا پاکستان کے نام ہی ہو گی ۔اس موقع پر انہوں نے قومی ٹیم کی سیریز میں کامیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔