انگلش ٹیم بھارت میں5 ٹیسٹ ،3 و ن ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

انگلش ٹیم بھارت میں5 ٹیسٹ ،3 و ن ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

ممبئی (این این آئی)انگلش ٹیم بھارت کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش ٹیم 31 برس بعد بھارتی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گی، اس سے قبل انگلینڈ نے 1984-85ء میں بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 9 نومبر کو پہلے ٹیسٹ سے دورے کا آغاز کرے گی، دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر، تیسرا ٹیسٹ 26سے 30 نومبر، چوتھا ٹیسٹ 8 سے 12 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 16 سے 20 نومبر تک کھیلے گی۔ ٹیسٹ سیریز مکمل کرنے کے بعد انگلش ٹیم کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں واپس وطن جائے گی اور پھر جنوری میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دوبارہ بھارت آئے گی۔ ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری، دوسرا میچ 19 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا میچ 29 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی